وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں ، بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، چھوٹے صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے گئے، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جدید طریقوں کو اختیار نہیں کیا گیا

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 11:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں، بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، چھوٹے صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے گئے، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلیے جدید طریقوں کو اختیار نہیں کیا گیا ہے۔

قائد ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی چیکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں، مسافر بسوں اور ویگنوں میں لگے سلنڈر چلتے پھرتے بم بن چکے ہیں، حکومت ناقص سلنڈروں کے استعمال پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ متحدہ کے قائد نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے گاوٴں گوٹھوں میں تعلیمی مراکز قائم کرے، میٹرک تک مفت اور یکساں تعلیمی نظام قائم کیا جائے، غریب طلبا کے لیے لیپ ٹاپ ایک کھلونے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا ہے۔