اسلام آباد: آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ روکنے کا وقت آگیا ہے، سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کر دئے۔

بدھ 4 مارچ 2015 11:10

اسلام آباد: آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ روکنے کا  وقت آگیا ہے، سپریم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی جس میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی کی گئ.

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفیکیشن مقررہ وقت میں پیش کرے جبکہ جسٹس جواد نے ہدایت کی ہے کہ چیف ایگزیکٹو خود کنٹونمنٹ بورڈ میں آ کر اس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی کروائے جائیں گے، ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی تاریخ پر تاریخ دی جاتی رہی ہے لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ بند کر دیا جائے.