پاکستان کا یو اے ای کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف

بدھ 4 مارچ 2015 10:44

پاکستان کا یو اے ای کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف

نیپئر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء) پاکستان نے یو اے ای کو کامیابی کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا ہے ، عمر اکمل کے بعد کپتان مصباح الحق بھی لانگ آن بائونڈری پر کیچ آئوٹ ہوگئے ، انہوں نے شاندار 65 رنز بنائے ، مصباح الحق کے آئوٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے کور پوائنٹ پر چھکا لگا کر ون ڈے کیرئیر میں اپنے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں ، قومی ٹیم نے یو اے ای کو کامیابی کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا ہے ، احمد شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ، وہ 93 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے ، حارث سہیل نے 70 اور صہیب مقصود نے 45 رنز کے ساتھ سکور میں اپنا حصہ ڈالا ، یو اے ای کی جانب سے گوروگے سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

محمد نوید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ،

متعلقہ عنوان :