بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلی فون، انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم کی تعریف
منگل 3 مارچ 2015 23:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلی فون، انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم کی تعریف، چیئرمین پی ٹی آئی کے قائدانہ کردار کو سراہا۔مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے عمران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم کو سراہا اور کہا کہ انسداد پولیو کیلئے صحت کا اتحاد مہم اُمید کی کرن ہے۔
پولیو کے خاتمے کے لئے صحت کا اتحاد مہم نے اچھے نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں۔(جاری ہے)
بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی دینے کے حوالہ سے پاک فوج کا کردار بھی قابل تحسین ہے جبکہ بل گیٹس نے صحت کے اتحاد میں عمران خان کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں بل گیٹس نے آرمی پبلک سکول کے واقعہ کو افسوسناک اور دل سوز قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کے صحت مند روشن مستقبل کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ہم نے اختلاف کے باوجود صحت کا اتحاد پروگرام میں وفاقی حکومت کو شامل کیا تا کہ نئی نسل کا مسقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ عمران خان نے بتایا کہ آئی ڈی پیز میں شامل پانچ لاکھ بچوں کی وجہ سے ویکسینیشن دوبارہ کرنا پڑی۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.