Live Updates

15کروڑ دینے والے کو اچھا کہنا عمران خان کے اخلاقی دوالیہ پن کا ثبوت ہے‘عمران خان ڈرتے ہیں کہ کہیں پول نہ کھل جائے‘عمران مجھ پر الزامات ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

منگل 3 مارچ 2015 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 15کروڑ دینے والے کو اچھا کہنا عمران خان کے اخلاقی دوالیہ پن کا ثبوت ہے، عمران مجھ پر الزامات ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان 15کروڑ والے شخص کا نام لیتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں، ایسا شخص جو انہیں سرعام خرید رہا ہے وہ اسے اچھا کہتا ہے، یہ ہی خان صاحب کے اخلاقی دوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ڈرتے ہیں کہ کہیں پول نہ کھل جائے، وہ مجھ پر الزامات ثابت کر دیں تو سیاست چھوڑ دوں گا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات