ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا لندن میں ایکسپوپاکستان کے انعقاد اور ای ڈی ایف کے استعمال کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ،جائزے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم ،

بورڈ نے پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دیدی، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافے کیلئے 4پیک ہاؤسزکے قیام اور سرٹیفکیشن کے پراجیکٹ تفصیلی جائزے کیلئے فنانس کمیٹی کے سپرد، جائزہ کمیٹی کے قیام کا مقصد ای ڈی ایف کی رقم کا شفاف استعمال یقینی بنانا ہے ، وزیر تجارت خرم دستگیر کا اجلاس سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا 67ویں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان لندن میں ایکسپوپاکستان منعقد کرے گی، اجلاس میں سیکرٹری تجارت کی سرابراہی میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے استعمال کاجائزہ لینے کیلئے فنانس کی ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی اورتھرڈپارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ ہوا، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرنے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا مقصد ای ڈی ایف کی رقم کا شفاف استعمال یقینی بنانا ہے تاکہ برآمدات میں اضافے کیلئے شروع کئے گئے پراجیکٹس کوبروقت مکمل کیا جاسکے ۔

منگل کوایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا 67واں اجلاس وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی زیر صدارت وزارتِ تجارت میں منعقد ہوا جس میں ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے متعدد فیصلے لئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فنانس کی ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی جس کے مقاصد میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بجٹ کا درست طریقے سے استعمال، ایکسپورٹ کی فروغ کیلئے پیش کئے گئے پراجیکٹس اور اُن کیلئے مانگی گئی رقم کا تفصیلی جائزہ شامل ہے ۔

یہ کمیٹی سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں کام کرے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا مقصد ای ڈی ایف کی رقم کا درست اور شفاف استعمال ہے تاکہ برآمدات میں اضافے کیلئے شروع کئے گئے پراجیکٹس کو بہترین انتظام کے ذریعے مکمل کیا جاسکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای ڈی ایف تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے ایک آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرے گی جو ای ڈی ایف کے تحت جاری تمام پراجیکٹس کا مالی و انتظامی آڈٹ کرے گی تاکہ پراجیکٹس کو دی جانے والی رقم کے استعمال کا جائزہ لیا جاسکے۔

اجلاس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو لندن میں ایکسپوپاکستان منعقد کرنے کی بھی منظوری دی جس میں ٹیکسٹائل، چمڑے ، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ، بلڈنگ میٹریل ، فارما اور رائس کے سیکٹر کی مصنوعات اور برانڈ نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔ نمائش میں تجارتی شو کے ساتھ ساتھ گارمنٹس کے پاکستانی برانڈ ز کا فیشن شو بھی منعقد کیا جائے گا جس میں یورپ میں پاکستانی کمیونٹی اوریورپی خریداروں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔

بورڈ نے پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمپنی اپنے اخراجات خود اٹھانے اور اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے کیلئے اقدامات کرے۔ وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے ملکی فروٹ اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافے کیلئے 4پیک ہاؤسزکے قیام اور سٹرس فارمز کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کے پراجیکٹ کو بھی تفصیلی جائزے کیلئے فنانس کمیٹی کے سپرد کیا گیا

متعلقہ عنوان :