یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو دی گئی امداد دہشتگرد تنظیموں کے استعمال میں آنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ

منگل 3 مارچ 2015 23:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کے استعمال میں آنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو بھارتی خبر رساں ادارے ”اے این آئی“ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے تحت لئے گئے فنڈز کے غلط استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے اپنے ایک اعلامئے میں واضح طور پر کہا کہ یورپی یونین کے وسائل مشترکہ غیر ملکی امدادی پالیسی کے تحت ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یورپی یونین کے فنڈز ضائع کئے جارہے ہیں اور نہ ہی ان کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ اس بات پر غور کی ضرورت ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر یہ فنڈز دہشت گرد تنظیموں کو دئیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامئے میں یورپی کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ اس وقت تک فنڈز منجمد کردے یا کم کردے جب تک خصوصی طور پر پاکستان میں اس حوالے سے چیکنگ نہیں کی جاتی یا کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔ اعلامئے میں کہا گیا کہ بعض ریاستیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے وہ امریکہ اور یورپی یونین دونوں کی امداد کا غلط استعمال کررہی ہیں اور وہ اپنے سٹریٹجک مقاصد کیلئے یہ فنڈز دہشت گرد تنظیموں کو دے رہی ہیں

متعلقہ عنوان :