سینٹ انتخابات، اسلحہ بردار محافظین کا بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں داخلہ بند کردیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 23:28

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایک اعلامیہ کے مطابق 11فروری 2015کو سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جمعرات 5مارچ 2015کو سینٹ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی پلان کے تحت اراکین اسمبلی کے تحفظ کو یقینا بنانے کے پیش نظر اسلحہ بردار محافظین بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں داخلہ قطعی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اراکین اسمبلی سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 05مارچ 2015کو سینٹ کے انتخابات کے موقع پر اپنے ہمراہ اسلحہ دار محافظین کو اسمبلی میں نہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :