کوئٹہ میں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی

منگل 3 مارچ 2015 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع ایک دکان میں وحید شاہ نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ، نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔و اقعہ سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔