کراچی، واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ ہاوٴس سمیت پپری اور گھارو پمپنگ ہاوٴسز میں کے ۔الیکٹرک کا بجلی کا بار بار بریک ڈاوٴن،

دھابیجی کی 72 انچ کی رائزنگ مین لائین میں میجر لیکیج ، پانی کی قلت 30.75ملین گیلن ہوگئی

منگل 3 مارچ 2015 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ ہاوٴس سمیت پپری اور گھارو پمپنگ ہاوٴسز میں کے ۔الیکٹرک کا بجلی کا بار بار بریک ڈاوٴن ، دھابیجی کی 72 انچ کی رائزنگ مین لائین میں میجر لیکیج ، پانی کی قلت 30.75ملین گیلن ہوگئی ،کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیر کی رات سے منگل کے روز کے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا متعدد بار بریک ڈاوٴن جاری رہا پیر کی رات 10:20بجے (تیسری بار ) سے 11:30بجے تک دھابیجی پمپنگ ہاوٴس پر بجلی کے بریک ڈاوٴن سے 22 میں سے 4 پمپس سے پانی کی فراہمی بندرہی ، بعدازاں پیر کی رات چوتھی مرتبہ دن 1:20 بجے دھابیجی پر بجلی کا اچانک شٹ ڈاوٴن ہوا جس کے نتیجہ میں بیک پریشر کے باعث دھابیجی کی 72انچ کی مین رائزنگ لائن 05 میں (میجر لیکج ) سوراخ ہوگیا ،جس کے باعث اس پائپ لائن سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ، تاہم واٹربورڈ کے عملہ نے مرمتی کام فوری طور پر شروع کردیا ہے اس دوران دھابیجی پمپنگ ہاوٴس پر 18.7ملین گیلن پانی کی قلت ہوگئی جبکہ پیر کی رات گھارو پر بھی 7.55رات سے پمپنگ ممکن نہ ہوسکی،جو رات 2بجے بحال ہوئی جس کی وجہ سے 12ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا،اسی طرح کم وولٹیج کے باعث پپری پمپنگ ہاوٴس پر 7.55رات سے پمپنگ ممکن نہ ہوسکی ،وولٹیج بحال نہ ہونے کے باعث ایک پمپ سے پانی کی فراہمی معطل ہے ،منگل کے روز مجموعی طور پر 30.75 ملین گیلن پانی کی قلت رہی

متعلقہ عنوان :