وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کو آصف زرداری کو فون کرنے کیلئے مجبور کیا ، زرداری کا پی ٹی آئی سے تین نشستوں کا مطالبہ ،
عمران خان کو 15 کروڑ روپے کی پیشکش کرنیوالے کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے سینیٹ میں جانیوالے خاندان سے ہے
منگل 3 مارچ 2015 23:26
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دباؤ میں آکر سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کے پی کے میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ٹیلی فون کیا ، پرویز خٹک کو پیپلزپارٹی کے پی کے کے بعض رہنماؤں نے یقین دلایا تھا کہ اگر عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کریں تو زرداری ہارس ٹریڈنگ روکنے میں انکی مدد کریں گے ، پرویز خٹک پیپلزپارٹی کے بنے ہوئے جال میں پھنس گئے اور عمران خان کو مجبور کرکے زرداری کو فون کرادیا ، آصف زرداری نے عمران خان کے فون کے بعد پی ٹی آئی سے کے پی کے میں سینیٹ کی تین نشستوں کا مطالبہ کردیا ۔
منگل کو باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی پوری قیادت آصف علی زرداری کے اس مطالبہ پر حیران رہ گئی اور انہیں اس بات کا ادراک ہوگیا کہ ان سے زرداری کو فون کرا کر بڑا ” بلنڈر “ ہوگیا ہے جس پر صورتحال کو قابو کرنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا کر الزام لگایا گیا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
دریں اثناء ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کیلئے 15 کروڑ روپے عطیہ کی پیشکش کرکے ٹکٹ کے خواہش مند شخص کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے اس مشہور خاندان سے ہے جس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا گزشتہ 20 سالوں سے آزاد حیثیت سے سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوتے آئے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.