شباب ملی بلڈڈونرزسوسائٹی کے تحت کورنگی میں بلڈڈونرزکیمپ 8مارچ کو لگایا جائے گا

منگل 3 مارچ 2015 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)شباب ملی بلڈڈونرزسوسائٹی کے تحت کورنگی میں بلڈڈونرز کیمپ 8مارچ کو لگایا جائے گا کیمپ شریف آباد نزد ہلال پبلک اسکول کے پاس لگایا جائے گا کیمپ میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ۔صوبائی وزیر نثار کھوڑو۔قیم ضلع بن قاسم فرحان بیگ۔

(جاری ہے)

قاسم خان۔شباب ملی سندھ کے صدرعظیم بلوچ۔شباب ملی کراچی کے صدرسیف الدین ۔جنرل سیکرٹری نصرعثمانی۔ڈی ایس پی کورنگی وحید خان۔ناظم جمعیت کراچی نصرت علی اور سابق ناظم جمعیت کراچی حافظ بلال خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔کیمپ تھیسلیمیا سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے لگایا جائے گا جس میں تھیلسیمیا سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی ۔