عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے صاف سر سبز اور پر امن سندھ مہم برق رفتاری سے جاری ہے،سلمان مجاہد بلوچ

منگل 3 مارچ 2015 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اوریوسف شہوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن کے ہمراہ اورنگی ،بلدیہ اورسائٹ زون کا مہنگائی دورہ کیا اور صاف سرسبز اور پرامن سندھ مہم کے حوالے سے جاری صفائی ستھرائی ،وال چاکنگ اور شجرکاری کے لیے کیئے جانے والے کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پرحق پرست اراکین نے بلدیہ غربی کے ہر علاقہ میں صفائی ستھرائی ،وال چاکنگ ،بینرز،غیر قانونی سائن بورڈز اورتجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے حق پرست اراکین نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے صاف سر سبز اور پر امن سندھ مہم برق رفتاری سے جاری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی ،شجرکاری اور وال چاکنگ کے خاتمہ میں انتظامیہ سے تعاون کریں انہوں نے مختلف اسکولوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں اساتذہ سے معلومات حاصل کیں اور ان کی جانب سے موصولہ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ہدایات دیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست اراکین اسمبلی کو جاری مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام اسکولوں ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :