کراچی، صفائی ستھرائی ، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر بلدیاتی امور مزید بہتر کرنے پر توجہ دی جائے۔محمد مزمل قریشی

منگل 3 مارچ 2015 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے حق پرست ایم این اے محمد مزمل قریشی نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے دیگر افسران کے ساتھ خصوصی میٹینگ کی ۔ اس موقع پر ایس ای ایسٹ فضل گل، ایکسی این ایم اینڈ ڈی نثارسومرو ، ڈائریکٹر پارک رضا قائم خانی،ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس احمد خان، ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس، بلدیاتی کمیٹی کے ممبران اور دیگر افسران موجود تھے۔

میٹینگ میں صفائی کی موجودہ صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پرایم این اے محمد مزمل قریشی نے بلد یہ شرقی کے مختلف علاقوں بالخصوص گلستان جوہر اور اسکیم 33کے اطراف کچرا کنڈیوں کی صفائی اور مستقل بنیاد پر اسے صاف رکھنے کی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی میں کہیں بھی کچرا جمع نہ ہو نے دیں اور روزانہ کی بنیاد پر کچرا کنڈیوں سے کچر ا جمع کرکے اسے لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

مزید براں انہوں نے دیگر افسران سے انکے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ لی اس موقع پر ایم این اے مزمل قریشی نے محکمہ سالڈ ویسٹ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بارشوں کا موسم ہے لہذا نالوں کی صفائی اور ساتھ ہی سیوریج کے جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں سیوریج کے بے تحاشہ مسائل موجود ہیں جن کی وجہ سے عوام کی بہت زیادہ شکایات ہیں چنانچہ فوری طور پر نالوں اور مین ہولز کی صفائی یقینی بنا کر اوورفلو پر قابو پایا جائے اور علاقوں سے لیکجز فوری درست کی جائے۔ مزید براں انہوں نے شہر میں دن بدن تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عوام کی پریشانی کا باعث ہے جس سے شہر نہ صر ف بدنما ہوتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے لہذا تجاوزات کا فوری خاتمہ ممکن بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :