چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان گورنر سمیت کسی کے ماتحت نہیں، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے،چیف الیکشن کمشنر اور گورنر سے متعلق خبر بے بنیا دہے ،چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کے ترجمان کا تردید ی بیان

منگل 3 مارچ 2015 23:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کے ترجمان نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان گورنر سمیت کسی کے ماتحت نہیں، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں کہاکہ بعض اخبارات چیف الیکشن کمشنر اور گورنر سے متعلق چھپنے والی خبر با لکل بے بنیاد اور اس کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مذید کہنا ہے کہ بعض لوگ چیف الیکشن کمیشن میڈیا سیل یا ترجمان کے نام سے خبریں بھیجواتے ہیں جن کا چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان و سیکرٹری کشمیر افیر ز گلگت بلتستان اور مقامی حکومت کی الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مکمل تعاون حاصل ہے اور بر وقت انتخابات کی انعقاد پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔