سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ، الیکڑورل لاز ترمیمی آرڈیننس سمیت دیگر ایشوز پر غور

منگل 3 مارچ 2015 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس منگل کو چیئر مین کمیٹی سینیٹر محمد کاظم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکڑورل لاز ترمیمی آرڈیننس 2013اور فیڈرل جو ڈیشل اکیڈمی ترمی آرڈیننس 2014کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے ان آرڈیننس پر مزید غوروحوض اور اسے زیادہ موثر بنانے کیلئے بحث آئندہ اجلاس تک کیلئے موخر کر دی ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز اعتزاز احسن ،ڈاکٹر محمد جہانگیر بدر ،احمد حسن اورمحمد داوٴود خان اچکزئی کے علاوہ سیکریٹری قانون و انصاف کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔