موبائل انٹرنیٹ نے پاکستان میں ہاؤس ہنٹنگ کے رجحان کوتبدیل کردیا

منگل 3 مارچ 2015 23:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پاکستانی ہاؤس ہنٹرزنے آئیڈیل گھروں کی تلاش کیلئے روایتی آف لائن طریقوں کے مقابلے میں موبائل انٹرنیٹ کی اہمیت کوتسلیم کر لیا ، اس تبدیلی کوملک بھرمیں 3G اور 4G صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں اس وقت 30 ملین انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جن میں سے 15 ملین سمارٹ فون صارفین اورتقریبا 12.8 ملین فعال، ماہانہ Facebook صارفین ہیں اوران میں نصف سے زیادہ موبائل ڈیوائسز کے ذریعے فعال ہیں ۔

عالمی سرچ انجن Google کے مطابق 2014 موبائل انٹرنیٹ کا سال تھا اورتوقع ہے کہ یہ رجحان آئندہ بھی جاری رہے گا۔ نتیجے کے طور پر زیادہ سے زیادہ پراپرٹی سیکرز(جائیدادکے متلاشی) ،موجودہ رئیل اسٹیٹ کی فہرست کی تلاش کیلئے سمارٹ فونز ایپلی کیشنزطرزکے موبائل ٹولز(آلات) سے رجوع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ Lamudi.pk کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک موبائل انقلاب جاری ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ ہم نے 2014 میں Android اور iOS صارفین کیلئے موبائل Lamudi ایپ کومتعارف کروایا ۔ان میں سے دونوں نے آغاز کے چندہی گھنٹوں کے اندر ڈاوٴن لوڈ زکی ایک زبردست تعدادپائی ۔مزیدبراں ہماری ویب سائٹ ،موبائل سے موصول شدہ خیالات کی تعداد میں اضافہ رجسٹرکررہی ہے اورگزشتہ چھ ماہ کے دوران 860000 سے زائد موبائل اورٹیبلٹ صارفین نے Lamudi.pk کا وزٹ کیا ۔

یہ اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ پاکستان میں موبائل ڈیوائسز ہاؤس ہنٹنگ کا لازمی حصہ بن رہی ہیں ۔ سمارٹ فونزکی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ موبائل انٹرنیٹ ،پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے مستقبل کونئے شکل دے گا۔2014 میں Lamudi.pk کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں، جائیداد کے شعبے سے وابستہ بہت سے افراد نے تسلیم کیا تھا کہ رئیل اسٹیٹ پورٹلز کی آمد سے پراپرٹی کوآن لائن تلاش کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

ریل اسٹیٹ ایجنٹوں اور بروکرز نے ان رئیل اسٹیٹ ویب سائٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے پراپرٹی کیوریز(سوالات) کی بڑھتی ہوئی تعداد کو رپوٹ کیا۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی شہریوں کو اب پراپرٹی کی تلاش کیلئے گھر واپس آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اس کیلئے موبائل سمیت زیادہ تر آن لائن ٹولزکا استعمال کرسکتے ہیں۔سعد ارشد نے کہا کہ سمارٹ فونز کی قیمت میں ڈرامائی حد تک کمی اور ان کی وسیع پیمانے پر دستیابی سے موبائل ہاؤس ہنٹنگ سروسزکا استعمال اگلے دہائی کے دوران مزید تیز ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :