ماتلی ،واپڈا اور اسکے مختلف شعبہ جات کی مجوزہ نجکاری کے خلاف حیسکو ملازمین کا احتجاج،دفاتر کی تالا بندی

منگل 3 مارچ 2015 23:12

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) واپڈا اور اسکے مختلف شعبہ جات کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین ماتلی کی جانب سے مرکزی کال پر حیسکو ملازمین نے دفاتر کی تالا بندی کرکے گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور نجکاری حکومتی پالیسیوں خلاف سخت نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے زاہد کھوسہ ۔

(جاری ہے)

یاسین نظامانی اور اسد قائمخانی نے کہاکہ حکومت واپڈا ملازمین کو نجکاری کے ذریعے بے روز گار کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے واپڈا کی نجکاری ملازمین کامعاشی قتل ہے حکومت اس اقدام سے باز آجائے بصورت پورے ملک میں بجلی کا تعطل پیدا کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :