حیدرآباد پولیس کی کاروائی ،کراچی میں پی آئی اے کے افسر اور اسکی بیوی کو قتل کرنے والے2 ملزمان گرفتار

منگل 3 مارچ 2015 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حیدرآباد پولیس نے کراچی میں پی آئی اے کے افسر اور اس کی بیوی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق 24 نومبر2014 کے روز کراچی میں پی آئی اے کے سینئر مینٹیننس آفیسر سید بدر الحسن اور ان کی اہلیہ رضیہ بیگم کو بے دردی سے قتل کرکے ان کی لاشیں ڈیپ فریزر میں رکھ کر فرار ہونے والے ملزمان کو حیدرآباد پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا‘ ملزمان کی شناخت جہانزیب ولد سید اسحاق اور مرتضیٰ جیلانی ولد مصطفی جیلانی کے نام سے ہوئی ہے‘ ملزمان کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے‘ پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ مقتولین کے قریبی رشتہ دار تھے اور انہوں نے پیسوں کے لالچ میں دونوں میاں بیوی کو قتل کرکے 2لاکھ 96 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا اور واردات کے بعد پنجاب فرار ہوگئے تھے‘ ملزمان کے مطابق وہ جگہ تبدیل کرکے رہ رہے تھے اور جب انہیں یقین ہوگیا کہ انہیں کوئی نہیں پکڑ سکتا تو وہ حیدرآباد آگئے جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :