سڑکیں اور شاہرائیں کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی اورعوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اسی لیے پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا رہی تاکہ ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور عوام کو آمدورفت کی سہولتیں میسر ہوں،

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا تقریب سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سڑکیں اور شاہرائیں کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی اورعوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں یہی وجہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا رہی تاکہ ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور عوام کو آمدورفت کی سہولتیں میسر ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کی تحصیل بریکوٹ میں شموزئی کو ھی روڈ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری افسران کے علاوہ پی ٹی آئی یونین کونسل شموزھی کے جنرل سیکرٹری زمین خان یوتھ مالاکنڈ ڈویژ ن کے کے صدر کرامت علی ، عمائدین علاقہ اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ شموزئی کو ھی روڈ کی تعمیرعلاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا ۔جسے صوبائی حکومت نے حل کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف اپنی پالیسیوں کے مطابق عوام سے کئے گئے تمام وعدے اسی طرح ایک ایک کر کے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ شموزئی کو ھی روڈ کی تعمیر سے بہت بڑی آبادی کو سہولیات فراہم ہونگی جبکہ علاقے کو پانی ،بجلی اور صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے معاون خصوصی اور صوبائی حکومت کی طرف سے علاقے میں ترقیاتی عمل کے شروع کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :