آئی جی خیبر پختونخوا نے پانچ ڈی ایس پیزکے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 3 مارچ 2015 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات پانچ ڈی ایس پیزکے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرنسپل ریکروٹ ٹریننگ وینگ مانسہرہ ڈی ایس پی میاں نصیب جان کو تبدیل کرکے قائمقام ایس پی انکوائری اینڈ انسپکشن سی پی اُو ،پرنسپل ریکروٹ ٹریننگ وینگ کوہاٹ ڈی ایس پی طارق محمود کو قائم مقام ایس پی ریکروٹ ٹریننگ وینگ مانسہرہ،سب ڈویژنل پولیس آفیسر بانڈہ داؤد شاہ کو قائم مقام ایس پی پرنسپل ریکروٹ ٹریننگ وینگ کوہاٹ جبکہ کپیٹل سٹی پولیس پشاور کے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان کو تبدیل کرکے سی پی سی یونیورسٹی کیمپس اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا سے ڈی ایس پی شفیع اللہ خان کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر ڈی آئی خان تعینات کر دیا ہے۔

یہ حکمنامے فوری طور پر نافذالعمل ہونگے۔