خیبر پختونخوا پولیس کا جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ،ایک ماہ میں غیر قانونی طور پر مقیم1795افغان باشندے اور13665 مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد

منگل 3 مارچ 2015 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں پچھلے ایک مہینے کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم1795افغان باشندوں اور13665 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 939 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے18929کارتوس برآمدکیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اپریشن کے دوران17127گھروں اور 6283ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1304 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں3090 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران6023مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے971عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے26147عدد کارتوس اور 2.035 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم1795افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے976مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 26685 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا 4538 تعلیمی اداروں کو وارننگ جبکہ ناقص سیکورٹی پر 182 مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :