Live Updates

ڈھیری بنڑ میں مسلم لیگ اور جے یو آئی کو شدید دھچکا اہم رہنماء پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

منگل 3 مارچ 2015 22:50

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) ڈھیری بنڑ میں مسلم لیگ اور جے یو آئی کو شدید دھچکا اہم رہنماء پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ،عمران خان اور وقار احمد خان پر مکمل اعتماد کا اظہار، پاکستان تحریک انصاف نیا پاکستان اور تبدیلی لارہے ہیں جو عام ادمی کیلئے انصاف تک رسائی ممکن بناتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل بنڑ ڈھیری میں مسلم لیگ اور جمیعت علماء اسلام کے اہم رہنماء اور کارکنان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر تحریک انصاف ضلع شانگلہ کے رہنماء وقار احمد خان نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست کو عبادت سمجھ رہا ہوں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہمارا فرض ہے ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہیں ،شانگلہ کا استحصال کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا ہم شانگلہ سے پلاسٹک پائپ کی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لینگے ،ہماری پارٹی نے عام ادمی کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے اواز بلند کرسکتا ہے جو حقیقی جمہوریت کا اصل ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

وقار احمد خان نے کہاکہ ہماری حکومت نے صوبہ خیبر پختون خوا سے کرپشن کا خاتمہ کیا ہے ہماری حکومت نے محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت ، محکمہ فارسٹ ، محکمہ مال اور پولیس میں اصلاحات لائے ہیں جو ایک بڑی تبدیلی ہے نئے شامل ہونے والوں میں احمد زیب، عبد الستار، محمد عالم، محمد اسحاق، ثناء خان، عنایت الرحمن، شیر علی ،محمد اعظم ، شیر زمان ،شیر باز ،باور خان ،شاہ فیصل، فضل مالک، شاہ رواد، بادشاہ حسین، فضل اللہ ،فضل محمد ،رحیم اللہ ،رحمت اللہ، حبیب اللہ نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے پاکستان تحریک انصاف ضلع شانگلہ کے جنرل سیکرٹری شمشیر علی خان ،حاجی روزی خان بیلے با با،حسن زیب ،ڈاکٹر آصف خان ،محمد رحمان اورپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ،اور پارٹی میں شامل ہونے والوں کے گھروں پر پارٹی کے جھنڈے لگائے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :