کوہاٹ کچہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قیدی ہلاک، پولیس اہلکار زخمی ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
منگل 3 مارچ 2015 22:47
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) کوہاٹ کچہری میں زیر حراست خطرناک قیدی کو مخالف نے فائرنگ کر کے قتل کردیاجبکہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔پولیس نے قاتل کو موقع پرآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملزم سید رحیم ولد محمدامان ساکن شادی خیل نے پولیس حراست میں پیشی کیلئے عدالت لائے گئے قتل کے متعدد مقدمات میں نامزد قیدی تاشفین ولد جہانزیب پر کچہری کے احاطے میں پستول سے اچانک فائر کھول دیا جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں دم توڑ گیا۔
ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل محمد ارشد ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزم سید رحیم کو آلہ قتل تیس بور پستول اور کارتوس سمیت گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔واضح رہے کہ مقتول تاشفین ملزم کے4 بھائیوں کا قاتل اور سال 2007کے دورا ن پولیس کانسٹیبل حسن محمود کے قتل کیس میں بھی نامزد ملزم تھااور متعدد پولیس مقابلوں کے بعد گرفتار کیا گیاتھا۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.