کوئٹہ، سریاب روڈ پر ایف سی اہلکار سے گولی چل گئی،2 ساتھی زخمی

منگل 3 مارچ 2015 22:35

کوئٹہ، سریاب روڈ پر ایف سی اہلکار سے گولی چل گئی،2 ساتھی زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) سریاب روڈ پر ایف سی اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی جس سے اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکار اپنی بندوق کی اصلاح کر رہا تھا کہ اچانک اس سے گولی چل گئی جس سے اس کی 2 ساتھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔