سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے این جے وی اسکول میں ایک تقریب میں کراچی ریجن کے 687 جونیئر اور پرائمری اساتذہ میں تقر ر نامے اور آفر لیٹر تقسیم کئے

منگل 3 مارچ 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے این جے وی اسکول میں ایک تقریب میں کراچی ریجن کے 687 جونیئر اور پرائمری اساتذہ میں تقر ر نامے اور آفر لیٹر تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے کامیاب اساتذہ کو مبارکبا د دی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی،انھوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی کلاسوں کے ماحول کو سازگار بنائیں ۔ سینئر وزیر تعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں،انھوں نے تمام اساتذہ کو مطلع کیا کہ تما م اساتذہ تین سال کے لئے ایک ہی جگہ پر کام کریں گے، اور کوئی تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :