نابینا افراد کے مطالبات کے بدلے حکومت کی نئی پیشکش
منگل 3 مارچ 2015 22:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے نابینا افراد کے لیے حکومت کی جانب سے نئی پیشکش سامنے آ گئی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے کے طور پر صوبائی وزیر ہارون بخاری نابینا افراد سے مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے لیے پیشکش کی گئی ہے کہ ایڈہاک ملازمت کرنے والے نابینا افراد کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی جائے گی۔
اس پیشکش کے تحت حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والے نابینا افراد کے لیے 23 فارم بھی لائے گئے ہیں جبکہ نابینا افراد کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے حکومت اور احتجاج کرنے والے نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کے 6 دور ناکام ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس پیشکش کا جواب آنا ابھی باقی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.