میٹرو بس سروس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،ملک شکیل اعوان

منگل 3 مارچ 2015 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب عمل درآمد کمیٹی میٹروبس سروس کے رُکن اور سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسکے افتتاح کے فوراً بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور” البراق“ کو میٹروس بس سروس 27کلومیٹر ٹریک اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ راولپنڈی شہر کی 46یونین کونسلوں کی صفائی ستھرائی کا نظام حوالے کردیا جائے گا۔

جس کے بعد راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے برساتی پانی اور نالوں کی بندش سے ہر سال ہونے والے نقصان سے عملی طور پر نجات حاصل ہوجائے گی۔ ملک شکیل اعوان نے اِن خیالات کا اظہار بروز پیر کو ہونے والی شدید بارش سے زیرِ آب آنے والے نشیبی علاقوں آریہ محلہ ،گوالمنڈی ، ڈھوک الہی بخش، محلہ امام باڑہ ، شاہ اللہ دتہ روڈ اور مر ی روڈ کا دورہ کرنے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں لاہور کے بعد راولپنڈی وہ دوسرا بڑا شہر ہے جہاں وفاقی وزیرِداخلہ چوہدی نثار علی خان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت سات ارب روپے کے بجٹ سے برادر اسلامی ملک ترکی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ”البراق“ کے ذریعے صفائی کا جدیداور انقلابی نظام رائج کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے تیز رفتار تعمیراتی کام کو مدِنظر رکھتے ہوئے مری روڈ سے ملحقہ یونین کونسلوں کو ”البراق“ کے حوالے نہیں کیا گیا تھا تاکہ میٹروبس سروس کی تعمیر میں خلل نہ پڑے اَب میٹرو بس سروس تیار ہے اور اسکے افتتاح کی تاریخ کا تعین کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2015ءء میں جہاں میاں محمد نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کو میٹروبس سروس کی جدیدٹرانسپورٹ مہیا کرنے ” البراق“ سالڈویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے صفائی کا جدید نظام جیسے تحفے دینے کا سال ہے وہاں وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی سرپرستی میں راولپنڈی رِنگ روڈ تعمیر کے آغاز کا سال ہوگا جسکے بعد راولپنڈی میں ٹریفک رش کی بجائے دوسرے شہروں سے آنے والی ٹریفک بھی رواں دواں د وڑتی نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :