صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف حکومت بھرپور مہم چلا رہی ہے،جام مہتاب ڈاہر،
اب تک 1184 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں،صوبائی وزیر صحت کا ایوان میں جواب
منگل 3 مارچ 2015 22:18
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف حکومت بھرپور مہم چلا رہی ہے اور اب تک 1184 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں ۔ وہ منگل کو ایم کیو ایم کے رکن ظفر احمد خان کمالی کے مختصر مدت کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔
(جاری ہے)
ظفر کمالی نے اپنے مختصر مدت کے سوال میں کہا کہ اس وقت کراچی سمیت صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے اور اس کے باعث کئی قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا ہے ۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے بھر سے 1441 عطائی ڈاکٹروں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں ، جس میں سے 1184 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کے خلا ف ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے بھر کے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.