کراچی،شہر کے دو مختلف علاقوں میں 3ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

منگل 3 مارچ 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) شہر کے دو مختلف علاقوں میں 3ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوؤں کو خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن بلاک 3 میں لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم گلشن اقبال پولیس نے بمشکل ڈاکو کو عوام سے شکنجے سے باہر نکالا، ڈاکو کی شناخت خان کے نام ہوئی، جسے طبی طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد میں عوام نے گاڑی میں ایک فیملی سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور ان کی خوب دھنائی کر ڈالی اور ان کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی ۔ملزم فہیم اور ریاض کو پولیس اور رینجرز نے موقعے پر پہنچ کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی جو25 فروری کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :