حکومت کسی طورپر سینٹ کے الیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں،سعد رفیق ،

حکومتی اتحاد پر ہار س ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے اپوزیشن کے ارکان کی تجویز وتائید کر ر ہے ہیں، محمود خان اچکزئی

منگل 3 مارچ 2015 22:03

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کسی طورپر سینٹ کے الیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں سردار اختر جان مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا ہوں سیاست میں تمام رہنماؤں سے میل جول معمول کا کام ہے اپوزیشن کے الزامات کو اس بات سے جوڑنا درست نہیں اور نہ اس سے زبردستی جوڑا جا ئے انہوں نے یہ بات منگل کے روز پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین کی رہائش گا ہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں ا س پر متفق ہے کہ سیاسی ماحول کو الودہ کرنے والوں کا راستہ روکا جائے کیونکہ کچھ لوگ ہار س ٹریڈنگ کے ذریعے ایوان بالا میں جا کر ماحول کو الودہ کرنے کوشش میں لگے ہوئے ہیں بلوچستان میں سینٹ کے الیکشن کے موقع پر نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ء کے درمیان اتحاد قائم ہوچکا ہے ہم اس کی حمایت اور تائید کرتے ہیں بلوچستان میں مسلم لیگ ق کے ساتھ ن لیگ نے ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے سیاسی جماعتوں کا اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ غیر جمہوری لوگوں کا راستہ روکا جائے ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مسلم لیگ کے دوارکان جان محمد جمالی اور احت بی بی نے آزاد رکن کی تجویز وتائید کی ہے ہم جان محمد جمالی کے تحفظات کو دور کرینگے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو اور دیگر جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومتی اتحاد پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے اپوزیشن کے ارکان کی تجویز و تائید کر رہے ہیں میں کسی کانام نہیں لینا چاہتا لیکن الزام لگا نے خود یہ سوچ لے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں ایسے آزاد ارکان اسمبلی کو باہر کریں ۔ جو ایسا اقدام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ ہم جمہوری عمل کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

اس موقع پر بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری وفاقی وزیر میر جام کمل ،صوبائی وزراء اظہار خان کھوسو ، رحیم زیارت وال ، جعفر خان مندوخیل ، پشتونجوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان اور دیگرپارٹی کے عہدیدار بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :