ڈیرہ مراد جمالی، دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام ،جلی گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس نے دھماکہ خیز برآمد کر لیا

منگل 3 مارچ 2015 22:02

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) بجلی گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس نے دھماکہ خیز برآمد کرکے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا بم ڈسپوزل نے 11 کلو دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق بجلی گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گڈوتھرمل پاور پلانٹ سے بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے 220 کے وی کھمبوں کے نیچے نا معلوم تخریب کاروں نے تخریب کاری کی غرض سے11 کلو دھماکہ خیز مواد رکھا تھا جس کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او غلام حیدر منجھو بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل ٹیم طلب کرلی جنہوں نے نصب 11 کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد کرکے ناکارہ بنا دیا پولیس کے مطابق 11 کلو دھماکہ خیزمواد اگر پھٹ جاتا تو گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کو شدید خطرہ لاحق ہو جا تااور 220کے وی کھمبوں تباہ ہونے سے اندرون بلوچستان کے درجنوں اضلاع کو بجلی کی سپلائی متاثر ہو جاتی ۔

متعلقہ عنوان :