پر امن قائدین وکارکنان کی گرفتاریاں لمحہ فکریہ ہے، علامہ اورنگزیب فاروقی

منگل 3 مارچ 2015 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اہل سنت والجماعت نے ہزاروں کارکنان ذمہ داران اور درجنوں قائدین کے جنازے اٹھائے لیکن کبھی بھی ملک کے امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیا ایک وقت میں 4سگے بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے باپ بیٹے اور باپ سمیت معصوم بیٹی کا جنازہ بھی اٹھایا لیکن کسی صورت ملک کے امن کو خراب نہیں ہونے دیا لیکن پیغام امن دینے کا یہ صلہ دیا جارہا ہے کہ مجرم بنا کر بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے مجلس وحدت المومنین کے ذ مہ داران مولانا ابو امامہ ،مولانا حسنین معاویہ اور دیگرسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ جب حکومت اور اداروں نے ہم سے ملک کے امن کی خاطر تعاون چاہا ہم نے ہر ممکن تعاون کیا سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے بعد قوم میں بغاوت کی لہر اٹھ چکی تھی جس کے نتیجے میں ملک جل اٹھتا لیکن سفاک قاتلوں کی یقین دہانی کے بعدہم نے قوم کے نوجوانوں کو امن کا درس دیا اور ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا لیکن اس بھر پور تعاون کے باوجود ہمیں دیوار سے لگانے کی ساز ش کرنا خطرناک ہے اگر تعاون کا صلہ گرفتاریوں کی صورت میں ہی دیا جاتا ہے تو پھر آئندہ حکومت اور اداروں سے تعاون نہ کرنے پر غور کریں گے۔