پیپلزپارٹی کے رہنما احسان دانش شہید کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام
منگل 3 مارچ 2015 22:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا 118 کے صدر احسان دانش شہید کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ،اس دعائیہ تقریب میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ سعید چاؤلہ، عبدالوہاب ایڈوکیٹ، نور بخش بلوچ، سکندر بلوچ، اقبال پیر زداہ، برہان، فاروق بلوچ، اکرم بلوچ اور واحد بلوچ سمیت سٹی ایریا کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید چاؤلہ نے کہا کہ احسان دانش شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سچے سپاہی تھے اور وہ پورے ایمان کے ساتھ پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد میں شریک رہے احسان دانش شہید پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ان کی خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا اور وہ انتہائی مخلص اور ہمدرد دل رکھنے والے تھے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے قتل سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ وہ عناصر ہیں جو ملک میں سیاسی عمل کو پروان چڑھتا نہیں دیکھ سکتے اور ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احسان دانش شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں اور سیاسی کارکنوں کے قتل کی سازش سے پردہ اٹھائیں اور ان سفاک قاتلوں کو عدالتوں میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوایں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.