اپوزیشن کا حکومتی اتحاد پر ہارس ٹریڈ نگ کا الزام حقائق پر مبنی نہیں ، خواجہ سعد رفیق ،

پارٹی کی مرضی کیخلا ف تائید و تجوئیز کرنے والوں کی رکنیت بھی معطل کردی جائے،پارٹی قیادت فیصلہ کرلے ،محمود خان اچکزئی

منگل 3 مارچ 2015 21:46

اپوزیشن کا حکومتی اتحاد پر ہارس ٹریڈ نگ کا الزام حقائق پر مبنی نہیں ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے دوران اپوزیشن کا حکومتی اتحاد پر ہارس ٹریڈ نگ کا الزام حقائق پر مبنی نہیں ہے ہماری جماعت تو اس کوشش میں ہے کہ سب کو ساتھ لے کر اس کا راستہ روکیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں یہ فیصلہ کر لیں کہ پارٹی کی مرضی کیخلا ف تائید و تجوئیز کرنے والوں کی رکنیت بھی معطل کردی جائے۔

یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں پشتونخوا میپ کے سربراہ کی رہائشگاہ پر پر یس کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اچھی با ت ہے کہ پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی کی سینیٹ کے حوالے سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوچکی ہیبلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیحوالے سے ہماری ق لیگ سے انڈرسٹیڈنگ ہے ہم نے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالما لک سے بھی ملاقات کی ہے امید ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کا راستہ رو کنے میں کامیاب ہوجائیں گئے اپوزیشن کی جانب سے حکمران جماعت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ سرداراختر مینگل سے ہمارا عزت اور احترام کا رشتہ ہے وہ ہمیں جانتے ہیں ہماری جمعیت کے اکابرین اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقتیں رہی ہیں ہم سینیٹ انتخابات میں شفافیت لانے کو یقینی بنا نے کی کوشش کررہے ہیں ہمارا اتحاد اس بات پر ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام اور پارلیمنٹ ہوحقیقی، جمہوری قوتوں کو ایوان بالا میں بھیجنا چا ہتے ہیں انھوں نے کہاکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جما لی کی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراضگی دور کرلی جائیگی محمود خان ا چکز ئی نے کہاکہ بلوچستان پر جو ہارس ٹریڈنگ کا الزام ماضی میں عائد کیا جاتا رہا ہے ہم اپنے فعل سیاس کو دھونے میں مصروف عمل ہیں کسی کو ہدف تنقید نہیں بنانا چاہتے الزام لگانے والی جماعتوں کے اپنے اراکین آزاد امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندہ بنے ہیں میری تجویز ہے کہ سینیٹ امیدواروں کیتجویز اور تائید کنندہ اگر پارٹی کی مرضی سے نہ ہوں تو ان کی رکنیت معطل کردی جانی چاہئے۔