بلوچستان اسمبلی کا اجلاس  قرآن مجید پرنٹنگ ریکارڈنگ کا مسودہ قانو 2015قانون نمبر 2ایوان میں پیش

منگل 3 مارچ 2015 21:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دور روزہ وقفہ کے بعد سپیکر پینل کے رکن اور پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے رہنماو منظور خان کاکڑکی صدارت میں چار بجے کی بجائے 5بج کر 10منٹ پر اجلاس شروع ہو ا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی نواب چنگیز خان مری عدم موجود گی کے باعث جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دومڑ کے سوالات کے آئندہ اجلاس کے لئے مخر کردئے ہیں۔

اجلاس میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمر ک خان اچکزئی مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی جمعیت علماء اسلا م کے عبدالمالک خان کاکڑ کے سوالات بھی آئندہ اجلاس کے لئے موخر کئے گئے ہیں کیونکہ ان سے مطلق وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے اجلاس میں سرکاری کارروائی برائے قانون سازی ور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مذہبی امور ماجد ابڑو نے قرآن مجید پرنٹنگ ریکارڈنگ کا مسودہ قانو 2015قانون نمبر 2ایوان میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشترکہ قرارداد نمبر 41بھی ایوان میں پیش کی گئی صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل مشیر برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان حاجی اکبر اسکانی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے ایوان میں پیش جس میں کہا گیاتھا۔ کہ کوئٹہ تا ژوب ، ڈیر ہ اسماعیل خان ، پشاور اسلام آباد ہوائی سفر خصوصی اہمیت کے حامل ہونے کی بناء پی آئی اے کی کوئٹہ تا اسلام آباد براستہ ژوب ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور شیڈول کے مطابق ہفتہ میں تین پروازوں کو بلا وجہ محدود کرتے ہوئے صرف ایک دن مقررکردیا گیا ہے۔

جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے۔ کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ کوئٹہ تا اسلام آباد کو ہوائی سفر میں ژوب ، ڈیرہ اسماعیل ، اور پشاور، پی آئی اے کی پروازوں کی سابقہ شیڈول کے مطابق کیا جائے ۔ تاکہ عوام کو ہوائی سفر میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ قرارداد کی حق میں صوبائی وزیر رحمت بلوچ راحلہ درانی ، شمعہ اسحا ق نے حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ قرارد ادکے مطابق پی آئی اے کوئٹہ ٹو اسلام آباد پروازیں چلائیں۔

متعلقہ عنوان :