کراچی کا امن ملکی معیشت کے لیے ٹرمپ کارڈ کی حیثیت رکھتا ہے ،سینیٹر شاہی سید

منگل 3 مارچ 2015 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کا امن ہر مرکزی حکومت کے لیے کڑا امتحان رہا ہے شہر کا امن ملکی معیشت کیلئے ٹرمپ کارڈ کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہر مرکزی حکومت درست اقداما اٹھانے سے قاصر رہی ہے ،کراچی کی بد امنی کی ایک بڑی وجہ سیاسی مصلحت پسندی ہے شہر میں رونماء ہونے والے اکثر دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے میں سیاسی مصلحتیں حائل ہیں،سیاسی بھرتیوں نے شہری اداروں کا تباہی سے دوچار کردیا ہے شاید ہی کوئی شہری ادارہ عوامی مسائل کے حل کے قابل رہا ہو،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا کہ عسکری قیادت کی جانب سے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم خوش آئند ہے ،جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ہمارے ضلعی و علاقائی رہنماء شہید ہوچکے ہیں،کئی رہنماؤں پر حملے ہوچکے ہیں پارٹی ذمہ داران کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں تمام تر تحفظات کے باوجود جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کی جانب سے جس قسم کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے ا س سے شہر کی طویل بد امنی کے خاتمے کی امید نظر آرہی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے ،انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات پر پوری قوم کی نظریں مرکوز ہیں کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کے حالیہ بیانات سے کراچی کے شہریوں کو بہت امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں یہ تحقیقاتی اداروں کی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک ٹیسٹ کیس ہے ڈھائی سو سے زائد محنت کشوں کو زندہ جلانے الوں کو سزا کراچی کے امن کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :