سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

منگل 3 مارچ 2015 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بینچ نے جوڈیشل کمیشن کے خلاف سابق صدر کراچی پریس کلب امیتاز خان فرحان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران نے بیرسٹر ضمیرگھمرو کی توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 225کے تحت الیکشن ٹریبونل کے علاوہ کسی فورم پر انتخابات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق سپریم کورٹ کو خط بھی غیر قانونی ہے۔سماعت کے موقع پر حکومت کی جانب سے جواب داخل کیا گیا کہ اب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا گیا لہذایہ درخواست قبل از وقت ہونے کی وجہ سے ناقابل سماعت ہے عدالت نے حکومتی جواب کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :