دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں کی پھانسی پر عملدرآمد 6مارچ تک روک دیاگیا
منگل 3 مارچ 2015 21:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے آنند رام سیرانی نے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں فیصل اور افضال کی پھانسی پر عملدرآمد 6مارچ تک روک دیا ہے، واضح رہے کہ مجرموں کے اہلخانہ نے عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے بلیک وارنٹ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزا کے منتظر دو نوں مجرموں کے بلیک وارنٹ 5یوم تک معطل کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔
منگل کو سماعت کے موقع پر عدالت میں مجرموں فیصل اور افضال کے اہلخانہ پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ مقتول عبدالجبار کے اہل خانہ نے محمد فیصل اور محمد افضال کو معاف کردیا ہے جبکہ ان کو معاوضہ بھی دیا جاچکا ہے جبکہ سندھ ہوئی کورٹ میں بھی اس حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت عالیہ نے بلیک وارنٹ پر عملدرآمد روتے ہوئے صلح نامہ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی لہذا استدعا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے ان کے بیٹوں کو معاف کردیا لہذا معافی نامہ منظور کرکے ان کی پھانسی کے احکامات معطل کئے جائیں عدالت نے درخواست پر 6مارچ تک پھانسی پر عملدرآمد روکتے ہوئے صلح نامہ کی تصدیق کرانے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.