لاہور میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن ، 18افراد گرفتار ، 7کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 657مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر67 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 95,800 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

11افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر18افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے07افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :