حجام کو بلی چوری کے الزام میں گولیاں مارنے والے وڈیرے نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کرا لی

منگل 3 مارچ 2015 21:01

حجام کو بلی چوری کے الزام میں گولیاں مارنے والے وڈیرے نے گرفتاری سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)بجلی چوری کے الزام میں حجام کو ٹانگوں میں گولیاں مارنے والے وڈیرے نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر عدالت سے عبوری ضمانت خارج کرنے کی درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وڈیرے سلیم داد نے بلی چوری کا الزام لگا کر حجام امجد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگوں پر گولیاں مار دیں اور گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گیا۔

مظلوم حجام پر گولیاں برسانے والا سلیم داد پہلے بھی قتل کے مقدمے میں چودہ سال سزا کاٹ چکا ہے اور دیپالپور میں 2 افراد کے اغوا کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب حجام کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے اہل خانہ کو مقدمہ واپس نہ لینے پر ملزم کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔