سکھر کے رہائشی افراد کا ڈی ایس پی پنو عاقل کی جانب سے پلاٹوں پر غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 مارچ 2015 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)نیو پنڈ کے علاقے احمد نگر کے رہائشی افراد محمد مرادگھانگھرو، ممتاز ، عبدالرشید مہر و دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے ڈی ایس پی پنو عاقل کی جانب سے پلاٹوں پر غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی پنو عاقل لیاقت عباسی نے اپنی سیٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے علاقہ کے متعد د پلاٹوں پر غیر قانونی قبضہ کر کے چار دیواری تعمیر کر دی ہے شکایات پر ڈی ایس پی کا بھانجا صادق عباسی جو کہ چوکی انچارج ہے علاقہ مکینوں کو بے گناہ گرفتار کر کے انہیں حراساں کر رہا ہے قبضہ اور پولیس زیادتیوں کی شکایت پر پولیس نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے انصاف و تحفظ کیلئے جائے تو جائے کہاں انہوں نے آئی جی سندھ پولیس ، ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن و دیگر بالا افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پلاٹوں پر کئے جانے والے غیر قانونی قبضوں کا نوٹس لیتے ہوئے قبضہ ختم کرایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔