کوہاٹ ضلع کچہری اندر عدالت کے سامنے مخالفین کی فائرنگ سے پولیس کی حراست میں قیدی قتل ،ایک پولیس اہلکار زخمی

منگل 3 مارچ 2015 20:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کوہاٹ ضلع کچہری اندر عدالت کے سامنے مخالفین کی فائرنگ سے پولیس کی حراست میں قیدی قتل جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیاجس کو لیاقت میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔کچہری کے اندر اسلحہ لے جانے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایڈیشنل سیشن جج فور کی عدالت کے سامنے فائرنگ کا واقع اس وقت پیش آیا جب پولیس ڈسٹرکٹ جیل سے قتل کے قیدی تاشفین کو پیشی کے لیے عدالت لائی تھی کہ اچانک مسلح شخص نے عدالت کے سامنے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں قیدی تاشفین شدید زخمی ہے گیااور اس کے ساتھ ایک پولیس اہلکار ارشد بھی لگ کر زخمی ہو گیا جن کو فوری طور پر لیاقت میموریل اسپتال پہنچایا گیا جہاں قیدی تاشفین کو تشوییشناک حالت میں ڈ ی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے کچہری میں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچہری کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوتی ہے اور ہر شخص کی تلاشی لی جاتی ہے مگر اس کے باوجود ملزم اسلحہ کے ساتھ مین گیٹ سے کچہری میں داخل ہوا ۔متعلقہ پولیس اسٹیشن نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔