سکھر،جی ایم سی میڈیکل کالج کے ملازمین کا مطالبات کے حصول کیلئے ا حتجاج،کام چھوڑ ہڑتال و علامتی بھوک ہڑتال،

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، رہنما ؤں کا مظاہرے سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 20:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جی ایم سی میڈیکل کالج کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ، کام چھوڑ ہڑتال و علامتی بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، رہنما ؤں کا مظاہرے سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن لاڑکانہ (سکھر ضلع ) کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے ملازمین کی بڑی تعداد نے ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف نویں روز بھی کام چھوڑ ہٹرتال کی اور اور پرنسپل جی ایم سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے بازی کی ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے کی قیادت ذوالفقار علی مہر و دیگر نے کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر فوری طور ملازمین کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات تسلیم کر کے گذشتہ دو سالوں سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :