جہلم،بارہ روز قبل اغوا کیا جانے والا طالبعلم ضلع پولیس کی بہترین حکمت عملی سے تاوان کے بغیر بازیاب،

مغوی کی بازیابی کے لئے مجرمان ایک کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک کی پریس کانفرنس

منگل 3 مارچ 2015 20:28

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بارہ دن قبل اغوا کیا جانے والا طالبعلم ضلع پولیس کی بہترین حکمت عملی سے تاوان کے بغیر بازیاب جبکہ مغوی کی بازیابی کے لئے مجرمان ایک کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک نے پر ہجوم پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مورخہ17.02.15کو مسمی محمد علی ظفر ولد راجہ ظفر اقبال ساکن محلہ عباس پورہ جہلم بعمر قریب 16سال جو APSکا طالبعلم ہے سکول گیا اور گھر واپس نہ آیا۔

جس نے سکول کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی ۔جسے ملزمان اسلامیہ ہائی سکول کے نزدیک سے اغواء کر کے لے گئے جو اگلے روز صبح مغوی کی والدہ مسماة شمع پروین کو اس کے موبائل فون پر نامعلوم شخص نے کال کی کہ تمھارا بیٹا ہمارے پاس ہے ایک کروڑر وپے تاوان کا بندوبست کرو جو مسماة شمع پروین نے تھانہ سول لائن رجوع کیا۔

(جاری ہے)

جس کی درخواست پر مقدمہ نمبر26مورخہ18.02.15بجرم365-Aت پ تھانہ سول لائن درج کیا گیا ۔

جس پرجناب DPOصاحب جہلم نے DSP/SDPOسٹی سرکل اور I/SHOتھانہ سول لائن، I/CIAسٹاف جہلم پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ہدایت کی کہ تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کار لا کر جلد از جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کریں اور مغوی محمد علی ظفر کوبحفاظت بازیاب کروائیں۔جناب سرفراز خاں ورک صاحب نے اس مقدمہ کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے سلسلہ میں کی گئی Effortsکا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتے رہے ۔

جس پر مقامی پولیس نے اس سلسلہ میں متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں رہ کرجدید سائینٹیفک بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مدعیہ مقدمہ کو آنے والی کال سے تمام تر ضروری معلومات اکٹھی کیں ۔ جو اس دوران اغواء کاروں نے مغوی کے گھر والوں سے مذاکرات جاری رکھے۔ جو جناب سرفراز خان صاحب DPOجہلم کی گائیڈ لائن اور DSP/SDPOسٹی سرکل و مقامی پولیس کی انتھک محنت رنگ لے آئی اورپولیس نامعلوم اغواء کاروں کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

دوران تفتیش خفیہ ذرائع سے مزید انکشاف ہوا کہ ملزمان مدعیہ مقدمہ کے گھر کی ریکی کے لیے جہلم کے علاقہ میں آئے ہوئے ہیں۔ جس پر شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی اور تمام گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ عمل میں لائی گئی جو بالآخر پولیس نے اس گاڑی کو ٹریس کر لیا جس میں ملزمان مغوی علی ظفر کو لے کر گئے جو نیو پُل جہلم سے گاڑی پکڑ لی گئی۔

گاڑی میں سے ملزمان قیصر محمود ولد غلام حسین ساکن کوٹ نورا ڈاکخانہ گکھڑ منڈی تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ بابر علی ولد اللہ دتہ سکنہ لدھیوالی تحصیل و ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن کے قبضے سے کلاشنکوف معہ چار میگزین ایک ٹوپہ اور 55روند اور 12بور رپیٹر ،پسٹل30بور معہ 3روند 3عدد موبائل فونز 5عدد سمیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی بہادر علی ولد اللہ دتہ سکنہ لدھے والی تحصیل و ضلع گوجرانوالہ کار سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتارملزمان کے انکشاف پر ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ سے مغوی جہاں پر ملزمان نے اسے کرائے کے مکان میں رکھا ہوا تھا برآمد کر لیا گیا اور باحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔ابتدائی طور پر ملزم قیصر کے بارے میں پڑتال ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ تھانہ گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ میں اغواء ،قتل کے مقدمہ نمبر124/14 بجرم 302/365ت پ تھانہ گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ کا بھی مجرم اشتہاری۔

بھاگ جانے والے ملزم بہادر علی کی گرفتاری کے سلسلہ میں خالد محمود I/SHOتھانہ سول لائن معہ ایلیٹ سیکشن ونفری تھانہ بوقت قریب12:15بجیرات دریائے جہلم کے کنارے ڈیرہ ازان راجہ پوما کے قریب پہنچے توملزمان بہادر علی وغیرہ جو ڈیرہ کے قریب ہی تھے نے پولیس ریڈنگ پارٹی پراندھا دھندفائرنگ شروع کر دی ۔ جو اس سلسلہ میں بذریعہ کنٹرول تمام ضلع میں اطلاع دی گئی جو بذریعہ وائرلیس اطلاع پاکر انچارج CIAسٹاف منیب اقبال SIمعہ ایلیٹ سیکشن و نفری جو قریب ہی گشت کر رہے تھے موقع پر پہنچ گئے۔

جنہوں نے بھی پوزیشن لیکر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی جو کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا مسمی قیصر محمود اپنے ہی ساتھیوں بہادر علی وغیرہ کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کو برائے علاج معالجہ DHQہستپال جہلم لایا جارہا تھا جواُنہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں جان بحق ہو گیا ۔ملزمان بہادر علی معہ 3کس نامعلوم اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جس پر مقدمہ نمبر114مورخہ 02.03.15بجرم353/324/302ت پ تھانہ صدر درج رجسٹر ہو چکا ہے ۔ بہادر علی وغیرہ کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :