خالق آبادمنگچرمیں نادرا سینٹر سے عوام کوقومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آسانی میسرہوگی،مشترکہ بیان

منگل 3 مارچ 2015 20:20

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) خالق آبادمنگچرمیں نادرا سینٹر کا قیام ایک اہم عمل ہے اس سے یہاں کے عوام کوقومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آسانی میسرہوگی ان خیالات کااظہار قبائلی رہنماء میرنثار احمدلانگو،گل کرارلانگو اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل یہاں کے عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے شدیدمشکلات سے دوچارہوناپڑتا تھااب مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگو کی کاوشوں سے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ممکن ہواجس پرہم مشیرخزانہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :