کوئٹہ، گاڑی کی ٹکر سے 13سالہ لڑکا جاں بحق پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

منگل 3 مارچ 2015 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے 13سالہ لڑکا جاں بحق پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے مشرقی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 13سالہ حضرت اللہ ہلاک ہوگیا پولیس نے نعش ہسپتال پہنچا دی نعش ضروری ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر کاروائی کردی ۔