درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت قدرتی ماحول اور انسانی بقاء کے تحفظ کی اہمیت کے حامل ہیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جعفرآباد اللہ داد روشن

منگل 3 مارچ 2015 20:17

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت قدرتی ماحول اور انسانی بقاء کے تحفظ کی اہمیت کے حامل ہیں ، عوام درختوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ، ایک ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیں میڈیا ، وکلاء اور سول سوسائٹی عوام میں شجرکاری مہم کا شعور بیدار کرکے قدرتی ماحول برقرار رکھنے میں اپنابہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جعفرآباد اللہ داد روشن نے اپنے دفتر کے احاطہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتا ح کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ داد روشن، ایڈیشنل سیشن جج عالمگیر ہوتک،سینئر سول جج سید قادرحسین شاہ بخاری ، جوڈیشل مجسٹریٹ طارق علی لاشاری ،جوڈیشل مجسٹریٹ صحبت پور حزب اللہ اچکزئی نے بھی عدالت کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا انھوں نے کہاکہ انسانی زندگی میں درخت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ماحول میں انسان کی پیدا کردہ بگاڑ کو درخت درست کرنے میں اہم کردار اد کرتے ہیں جس سے انسانی ماحول کے درجہ حرارت ، صاف ہوا، اوربیماریوں سے بچنے میں اہم کردار اد کرتے ہیں اس لئے عوام درختوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات میں انسانی مفاد کے کئی ایک راز پوشیدہ ہیں اور نبی کریم ﷺ نے بھی درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے جس سے درختوں کی اہمیت کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔