ڈیرہ اللہ یار میں اشتعال انگیز لٹر یچر کے خلاف کاروائی

منگل 3 مارچ 2015 20:17

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )ڈیرہ اللہ یار میں اشتعال انگیز لٹر یچر کے خلاف کاروائی اے ڈی سی محمد یعقوب بنگلزئی نے بھاری پولیس نفری ہمراہ لیکر میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں ڈیرہ اللہ یار کے تمام فوٹو اسٹیٹ دوکانوں ،بک اسٹورز اور پرنٹنگ پریس پر پہنچ کر تلاشی لی تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں اشتعال انگیز لٹر یچر کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں جعفر آباد کے ضلعی ہیڈکواٹر ڈیرہ اللہ یار میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یعقوب بنگلزئی کی قیادت میں بھاری پویس نفری ساتھ لیکر شہر بھر کے تمام بک اسٹورز،فوٹو اسٹیٹ دوکانوں اور پرنٹنگ پریس پر میڈیا کی موجودگی میں پہنچ کر تلاشی لی گئی جبکہ شہر بھر کے کسی بھی دوکان پر کوئی اشتعال انگیز اور غیر قانونی لٹریچر برآمد نہیں ہوا اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے عیسیٰ جان رند،تحصیلدار منظور احمد پہنور ،سپریڈنٹ نذیر احمد رند ،ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار محمد داؤد کھوسہ ودیگر سرکاری عملداران ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی محمد یعقوب بنگلزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز لٹریچر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ علاقے میں امن وامان کو مزید بہتر بنایا جا سکے دریں اثنا اے ڈی سی محمدیعقوب بنگلزئی نے گورنمنٹ ہائی اسکول سردار صحبت خان گولہ میں قائم امتحانی سینٹر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نقل ایک ناسور ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ ناہوگا اس موقع پراے ڈی سی نے نقل کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا ۔