سلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا گزشتہ سال 3 مار چ2014 ء کو کچہری میں پیش آنے والے دہشگردی کے واقعہ کے ملزمان کی گرفتار ی نہ ہونے اور سانحہ کچہری کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے پر کل سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنادینے کا فیصلہ ،وکلاء ایف 8 کچہری سے ہائیکورٹ بار اور اسلام بار کے صدور کی زیر صدرات ریلی کی شکل میں جائیں گے

منگل 3 مارچ 2015 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا گزشتہ سال 3 مار چ2014 ء کو کچہری میں پیش آنے والے دہشگردی کے واقعہ کے ملزمان کی گرفتار ی نہ ہونے اور سانحہ کچہری کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے پر 5 مارچ کو سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنادینے کا فیصلہ ،وکلاء ایف 8 کچہری سے ہائیکورٹ بار اور اسلام بار کے صدور کی زیر صدرات ریلی کی شکل میں جائیں گے۔

اسلام آباد بار اسیوسی ایشن کے سابق صدر نصیر احمدکیانی نے آن لائن کو بتایاکہ گزشتہ سال 3 مارچ کو ایف 8کچہری میں پاکستان کی تاریخ کا انتہائی افسوس ناک دہشگردی کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایڈیشل شیشن جج سمیت دیگرلوگ شہیدہوئے ،انہوں نے کہا ایک سال گزرنے کے باوجود ایف 8 کچہری واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا اور نہ ہی زخمیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی امداد کا اعلان کیاجاسکاہے۔

(جاری ہے)

اسلا م باد کونسل سانحہ 3 مارچ کے واقعہ پر سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرے گی اور باقاعدہ دھرنا دے گی جس میں سانحہ کچہری میں شہیدہونے والے جج اوردیگر افراد کے خاندان کے لوگ بھی شامل ہوں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کی کچہری سے 5 مارچ کو ریلی نکالے جائے گی جس کی قیادت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ر اجہ علیم خان عباسی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد محمودکریں گے ۔

انہوں نے بتایاکہ پارلیمنٹ ہاؤ س کے سامنے وکلاء برادری اپنے مطالبات کے لیے حتمی ڈیڈلائن کا اعلان کرے اور اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ایف 8 کچہر ی میں عدالت عظمی کی جانب سے سوموٹو نوٹس بھی لیاگیالیکن ابھی تک اس کا فیصلہ بھی نہیں ہوسکا اور حکومت کی جانب سے دہشگردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ۔ ۔۔عبدالستار

متعلقہ عنوان :